شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین عدالت کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے معاملے پر ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز ودیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیدیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت ایڈووکیٹ شاہ خاور نے استدعا کی کہ ہمیں کیس میں مزید وقت چاہئے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ ہم پہلے ہی بہت زیادہ وقت دے چکے ہیں،آج کل ہم رات 12بجے تک عدالت لگاتے ہیں اور انصاف فراہم کرتے ہیں،پہلے بھی بتا چکا ہوں کیس کے میرٹ پر بات کروں گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں