کیا پیپلز پارٹی نے مذاکرات میں آصف زرداری کو صدر بنانے کی شرط رکھی ؟ ن لیگ کا بیان سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے صدر مملکت کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف کو اتحادیوں سے کام کرنے کا تجربہ ہے اور وہ اتحادیوں کے ساتھ بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں جب کہ آصف زرداری معاملہ فہم ہیں، انہیں چیزوں کا ادراک ہے اور وہ اس معاملے میں تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صدرمملکت کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہم نے کوئی کمٹمنٹ کی ہے، امید ہے فضل الرحمان حکومت کا حصہ بن جائیں گے۔

دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل ہوگی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پارٹنربوجھ اٹھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی رہنمائی کے لیے تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

45 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

51 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

1 hour ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

1 hour ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago