کیا آصف علی زرداری نئی حکومت میں صدر مملکت بنیں گے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )گزشتہ روز شجاعت حسین کے گھر پر ہونے والی بڑی بیٹھک میں حکومت سازی کے زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں اور نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کا نامزد کیا ہے لیکن سب کی توجہ اس وقت صدر مملکت پر ٹکی ہوئی ہے تاہم اب نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ یہ منصب آصف زرداری سنبھالیں گے .

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آصف علی زرداری ممکنہ طور پر دوسری مرتبہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے جارہے ہیں تاہم گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں اس طرح کی کوئی واضح بات سامنے نہیں آسکی ہے لیکن بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران یہ ضرور کہا کہ ملک کو موجودہ حالات سے صرف اور صرف آصف علی زرداری ہی نکال سکتے ہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنا نام وزیراعظم کے امیدوار کیلئے نہیں دیں گے کیونکہ ان کی پارٹی کو حکومت سازی کا مینڈیٹ نہیں ملا .

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ آصف علی کو صدارت دینے کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ملاقاتوں کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے نمائندے اور مسلم لیگ (ن) صدارت کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے کی حمایت کریں گے جس کے بعد اگر صورتحال میں کوئی غیرمتوقع تبدیلی نہیں آتی تو آئندہ حکومت میں ملک کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے .

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے منظرعام پر آنے والے فیصلوں کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیف آرگنائزر مریم نواز کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے منصب پر نامزد کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں