کراچی (قدرت روزنامہ)کئی مہینوں تک قیمتوں میں اضافے اور پیداوار میں کمی جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بعد، آٹو مینوفیکچررز اب اپنی سیلز کو بڑھانے کے لیے پرکشش پیشکشیں متعارف کروا رہے ہیں، سوزوکی نے بھی خصوصی پیشکش کر دی۔
یاماہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک سوزوکی نے بھی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق، جو لوگ (PayPro)کے ذریعے ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ خصوصی رعایت کے اہل ہیں۔
اس میں 24 ماہ کی قسط کے پلان پر 25% ڈاؤن پیمنٹ اور 0% مارک اپ شامل ہے،سوزوکی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ پے پرو(PayPro)کے ذریعے اپنی بائیک کی قسطیں ادا کر کے خصوصی رعایت کے ساتھ دلچسپ پیشکش حاصل کریں۔
24 مہینے کی اقساط کے پلان پر صرف 25 فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ مارک اپ صفر ہو گا،مزید تفصیلات قریبی شوروم یا ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں،یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یاماہا کی جانب سے بھی صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کیا گیا جسے نیوایئر سرپرائز انیشی ایٹو کا نام دیا گیا تھا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…