الیکشن کمیشن کے رویئے سے لگ رہا ہے جان بوجھ کر کیس لٹکا رہے ہیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا واضح مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن سب کا ذمے دار ہے، الیکشن کمیشن کے رویئے سے لگ رہا ہے جان بوجھ کر کیس لٹکا رہے ہیں،الیکشن کمیشن ممبران سے عجیب و غریب لطیفے سننے کو ملے .

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام حلقوں سے تحریک انصاف جیتی ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے تمام فارم 45 رکھے .

ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کر انتخابات میں پھینکا گیا تھا، سب کچھ نواز شریف کے لیے کیا گیا، وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دو تہائی اکثریت سے پی ٹی آئی جیتے گی .

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا، نگراں حکومت اسی طرح مینڈیٹ چراتی رہی تو جمہوری عمل پاکستان میں ختم ہو جائے گا، ہم حکومت بنانے کے لالچ میں ان جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں