کوئی مسلمان آنکھیں بند نہیں کر سکتا،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر درخواست میں ایف آئی اے سے گستاخانہ مواد کی تمام شکایات پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے کا سینئر افسر پیش ہو کر گستاخانہ مواد کی تمام شکایات پر الگ الگ رپورٹ پیش کرے کہ کیا کارروائی کی گئی، شکایت آتی ہے تو ایف آئی اے تفتیش کرے، جرم بنتا ہے تو ایکشن لیا جائے،ستمبر 2020 کی شکایت پر انکوائری افسر کون ہے، ان شکایات کا کیا بنا،گذشتہ روز سماعت کے دوران

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ شکایت انسداد دہشتگردی ونگ کو بھیجی ہے اس پر کارروائی جاری ہے،عدالت نے کہاکہ ایک سال ہونے والا ہے، ایف آئی اے ابھی شکایت کو دیکھ رہا ہے، کچھ زیادہ نہیں دیکھ رہا،ایف آئی اے تفتیشی ایجنسی ہے، یہ کام کرنا خود ادارے کا فرض ہے، درخواست تو آنی ہی نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو اپنا کام کرنا چاہیے،عوام اسی لئے اعتماد کھو رہی ہے کہ ادارے کام نہیں کرتے، جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ کام کیوں نہیں کرتے، کیا ڈرتے ہیں کام کرنے سے، پولیس کو بھی بلا بلا کر تھک جاتے ہیں، انکا بھی یہی رویہ ہے،کام کریں ورنہ ڈی جی ایف آئی اے کو بلائیں گے اور پھر بات ان پر آئے گی کہ انکا ادارہ کام نہیں کر رہا،ایک انوسٹی گیشن ایجنسی شکایت کو ایک سال سے دیکھ رہی ہے کہ کرنا کیا ہے،اللہ سے ڈریں، حساب تو سب کا ہونا ہے نا، یا ایف آئی اے کا نہیں ہونا، کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا،یہ سب سوچے سمجھے منصوبے سے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے،ہمارے ادارے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے،ایف آئی اے کو تو بنیادی حقائق بھی معلوم نہیں،درست بات کریں، عدالت بصورت دیگر گمراہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کریگی، بنیادی حقائق درست بتائیں ورنہ عدالت ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کریگی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو طلب کیا تھا تو سب ٹھیک سے کام کرنے لگ گئے تھے،عدالت نے ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Recent Posts

ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا کو ‘دیسی امی’ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے تشہیری مہم…

6 mins ago

‘لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں’ یونس کا موقف آگیا

ایجبسٹن(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنیوالے قومی ٹیم…

20 mins ago

بجلی کے ماہانہ بل آمدن سے زائد ہوگئے، عوام کا بجلی سستی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، آئے روز بجلی…

27 mins ago

شدید بارشوں کے بعد ہرنائی کا سبی سے زمینی رابطہ منقطع، ریلوے لائن بھی متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صبح سے شروع ہونے والی بارش کے بعد ہرنائی میں کا سبی سے…

56 mins ago

کچی آبادیوں کے لوگ روزگار کے مواقع سے محروم کیوں؟

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت کی طرف سے خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے ہنرمندی کے…

1 hour ago

ہالی ووڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے پروڈیوسر چل بسے

لاہور (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ کے پروڈیوسر جان لینڈو 63 سال…

1 hour ago