کراچی سے قومی اسمبلی کے 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری


کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی سے قومی اسمبلی کے 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔ کراچی کے حلقے این اے 229 سے پیپلزپارٹی کےجام عبدالکریم، این اے 230 سے پیپلزپارٹی کے سید رفیق اللہ، این اے 231 سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کامیاب ہوئے ہیں۔
کراچی کے حلقے این اے 232 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی آسیہ اسحٰق، این اے 233 سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید حنیف خان، این اے 234 سے ایم کیو ایم کے محمد معین عامر، این اے 235 سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان، این ا ے 236 سے ایم کیو ایم کے حسن شبیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح این اے237 سے پیپلزپارٹی کے اسد عالم نیازی، این اے 239 سے پیپلزپارٹی کے نبیل گبول، این اے 240 سے ایم کیو ایم کے ارشد عبد اللہ وہرہ، این اے 241 سے پیپلزپارٹی کے مرزا اختیار بیگ، این اے 242 سے ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال، این اے 243 سے پیپلزپارٹی کے عبد القاد رپٹیل، این اے 244 سے ایم کیو ایم کے فاروق ستارکامیاب قرار پائے ہیں۔
کراچی کے حلقے این اے 245 سے ایم کیو ایم کے سید حفیظ الدین، این اے 246 سے ایم کیو ایم کے امین الحق، این ا ے247 سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن، این اے 248 سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، این اے 249 سے ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی، این اے 250 سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
کراچی سے پیپلزپارٹی کی 7 قومی اسمبلی کی نشستوں اور ایم کیو ایم پاکستان کی 14 سیٹوں پر کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے 22 حلقے ہیں، جن میں سے 21 کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جبکہ این اے 238 سے تاحال نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Recent Posts

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

5 mins ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

3 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

3 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

3 hours ago