پشاورہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

پشاور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے جیت گئے تھے۔ اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں انہوں نے غلط بیانی کی اور کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں کیا۔ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو مذکورہ حلقوں سے نااہل کیا جائے۔
وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسمبلی رہی نہ بانی چیئرمین اب ممبر رہے، اس لیے کیس اب قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت آرڈر میں صرف اتنا لکھ دے کہ یہ کیس آئندہ دائر کیا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ایمل ولی کی درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی اور کیس نمٹا دیا۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago