لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت می پیشی کے موقع پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں، اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔
پی ٹی آئی رہنما سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح ووٹ دیا عوام کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں آپ سب کی دل سے مشکور ہوں، ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا اور انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا، اس سب کے باوجود لوگوں نے محنت کی، امیدواروں کے نشان اور نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا گیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جیلوں اور جیلوں سے باہر مشکلات کاٹنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…