نواز الدین صدیقی کی بیٹی نے ایسی کیا فرمائش کر دی کہ ہوش ہی اڑ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سٹار نوازالدین صدیقی سے ان کی بیٹی نے ایسی فرمائش کر ڈالی کہ ان کے ہوش اڑ گئے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق بالی وڈ اداکار نوازالدین نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کر لیا کہ ان کی بیٹی نے ان کے ہوش اڑا دیئے، ہوا یوں کہ وہ اپنی بیٹی کو دبئی میں شاپنگ کرانے لے کر گئے تو بیٹی کو ایک چھوٹا سا بیگ پسند آ گیا .

نوازالدین صدیقی نے سمجھا کہ یہ چھوٹا سا بیگ ہے ، سستا ہی ہو گا تاہم انہوں نے دکاندار سے قیمت پوچھی تو وہ بھونچکے رہ گئے . دکاندار نے قیمت اڑھائی لاکھ بھارتی روپے بتائے .

انٹرویو میں نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں اس چھوٹے سے بیگ کی قیمت 20 یا 25 ہزار روپے کے لگ بھگ سوچ رہا تھا مگر اڑھائی لاکھ روپے قیمت سن کر میرے ہوش اڑ گئے .

بتایا گیاہے کہ نوازالدین اب اپنی بیٹی کو کیا کہہ سکتے تھے، اس کو بیگ تو لے دیا مگر اداکار کی جیب خالی ہو گئی .

. .

متعلقہ خبریں