امیتابھ بچن اور جیا کتنے امیر ہیں؟ بینک اثاثوں کے اعدادوشمار سامنے آ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ اور جیا بچن کے بین اثاثوں کے اعدادوشمار سامنے آ گئے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق امیتابھ اور جیا نے اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں، دونوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے .

دستاویزات کے مطابق امیتابھ اور ان کی اہلیہ کے مشترکہ اثاثوں کی قیمت 1578 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے .

دونوں اداکاراؤں نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ بھی جمع کروایا جس مین جیا بچن کے پاس 40.97 کروڑ کے زیورات اور 9.82 لاکھ کی کار موجود ہے .

امیتابھ اور جیا نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیا سبھا کے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے .

. .

متعلقہ خبریں