مرچوں والی کافی چین میں توجہ کا مرکز بن گئی

بیجنگ (قدررت روزنامہ) چین میں سرخ مرچ کے پاؤڈر اور خشک ثابت مرچوں والی کافی نے ان دنوں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے ایک کافی شاپ مالک نے ایسی آئس کافی متعارف کروائی ہے جس میں سرخ مرچوں کو پاؤڈر اور ثابت دونوں طرح شامل کیا جاتا ہے .

اس کافی کو دسمبر میں متعارف کروایا گیا تھا جس کو لوگوں نے پینا شروع کیا تو پھر پیتے ہی چلے گئے . مرچوں والی خاصیت نے لوگوں کو مجبور کیا کہ وہ اس کافی کو ایک بار ضرور چکھیں جس کے سبب یہ لوگوں کی پسند بنتی چلی گئی .

کافی پینے والوں کا کہنا تھا کہ اس کافی کو پی کر زیادہ مصالحے دار ہونا محسوس ہوتا ہے تاہم اس کا ذائقہ اچھا اور تھوڑا میٹھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں