اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 84 ارب روپے کا بوجھ صارفین کو منتقل کرنےکی درخواست کر رکھی ہے، بجلی مہنگی کرنےکی درخواست منظور ہونے پر فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایک لاکھ 70 ہزار بجلی کنکشن التوا کا شکار ہیں اور کیپیسٹی پیمنٹس بڑھتی ہی جا رہی ہیں، یہ کنکشن فراہم کرکے 1100 میگا واٹ بجلی فروخت کی جاسکتی ہے۔ڈسکوز کی طرف سے صارفین کو منتقل کی جانے والی رقم میں 75 ارب روپے تو صرف کیپیسٹی ادائیگیوں کی مد میں مانگےگئے تھے، جہاں بجلی ملتی نہیں وہاں بھی کیپیسٹی پیمنٹس شامل ہیں۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی طرف سے درخواست میں مانگی گئی رقم سے متعلق سوالوں کےتسلی بخش جواب نہ ملنے پر مایوسی ہوئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

10 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

10 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

25 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

33 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

38 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

45 mins ago