بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونلز کے لیے 3 ججوں کو نامزد کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونلز کے لئے 3 ججز کو نامزد کر دیا .

رجسٹرار بلو چستان ہائی کورٹ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونلز کیلئے ججز کی نامزدگیاں کر دیں ،الیکشن ٹریبونل 1 کے لئے جسٹس عبداللہ بلوچ کو نامزد کیا گیا .

الیکشن ٹریبونل 2 کے لئے جسٹس روزی خان بڑیج اور الیکشن ٹریبونل 3 کے لئے جسٹس عامر نواز رانا کو نامزد کیا گیا ہے، بلو چستان ہائی کورٹ ججز کی نامزدگی کے بعد الیکشن کمیشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں