جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا سےگورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ)جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا سےگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے .

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ انتخابی نتائج پیپلز پارٹی نےخریدے ہیں، ہمارا احتجاج اور دھرنا انتخابی نتائج اور دھاندلی کےخلاف ہے .

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک کو آپ کے سیاسی تجربے کی ضرورت ہے، سندھ اور ملکی سیاست کو پیرپگارا کی دانش مندانہ سوچ کی ضرورت ہے،چاہتا ہوں آپ ملکی ، معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے آگے بڑھیں اور رہنمائی فرمائیں .

جی ڈی اے سربراہ نے مزید کہا کہ فوج وفاق کےاستحکام کی علامت ہے,ہمارا احتجاج کسی ادارے کےخلاف نہیں الیکشن بیچےجانے پر ہے،16 فروری کو جی ڈی اے کی جانب سے حیدرآباد میں احتجاجی دھرنا کسی ادارے کے خلاف نہیں ،8 فروری کے الیکشن میں کس طرح پیپلز پارٹی کو دھاندلی کی کھلی چھوٹ دی گئی یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں .

. .

متعلقہ خبریں