پنجاب اسمبلی کے مزید 4 آزاد ارکان نے آئی پی پی میں شمولیت اختیارکرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی میں بھی آزاد اراکین کی شمولیت شروع ہو گئی۔ چار منتخب آزاد ارکین پنجاب اسمبلی نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ چلنے کا عہد کیا۔ان اراکین میں پی پی 284 تونسہ سے طاہر قیصرانی، پی پی 270 مظفر گڑھ سے زاہد اسماعیل بھٹہ، پی پی 296 راجن پور سے سردار اویس دریشک اور پی پی 91 بھکر سے غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں۔

آئی پی پی میں شامل ہونیوالے اراکین کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مضبوط حکومت حالات کا اولین تقاضہ ہے۔علیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والے ممبران پنجاب اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ استحکام اور ملک کو مضبوط معاشی پالیسی دینا اشد ضروری ہے۔غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، عوام کو فوری ریلیف دینا ہوگا۔مزید 10 سے 15 اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں، جو چند روز میں آئی پی پی میں شامل ہو جائیں گے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago