گھوٹکی اورخوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری

گھوٹکی(قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری ہے .

گھوٹکی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 18 کے 2 پولنگ اسٹیشنز چاکر کولاچی اور علی مراد کلہوڑو پر8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی .

ان دونوں پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ آج ہورہی ہے .

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شہریار شر اور آزاد امیدواروں جام مہتاب ڈہر میں سخت مقابلہ ہے . آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا . آر او گھوٹکی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک فوج کے جوان سیکیورٹی پر تعینات ہیں . دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈووٹرزکی تعداد3309 ہے .

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب 2 میں بھی آج ری پولنگ ہو رہی ہے . این اے 88کے 26پولنگ اسٹیشنز پر 8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث نتائج روک دئیے گئے تھے .

این اے 88 سے آزاد امیدوار ملک معظم شیر کلو اور . پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اکرم خان نیازی اور آزاد امیدوار ہارون بندیال میدان میں ہیں . . استحکام پارٹی کے ملک گل اصغر خان بگھور اور دیگر امیدوار بھی الیکش لڑ رہے ہیں . صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی . حلقہ این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر32 ہزار 8 سو 32 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں