گھوٹکی اورخوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری

گھوٹکی(قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری ہے۔

گھوٹکی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 18 کے 2 پولنگ اسٹیشنز چاکر کولاچی اور علی مراد کلہوڑو پر8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔ ان دونوں پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ آج ہورہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شہریار شر اور آزاد امیدواروں جام مہتاب ڈہر میں سخت مقابلہ ہے۔ آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ آر او گھوٹکی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک فوج کے جوان سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔ دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈووٹرزکی تعداد3309 ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب 2 میں بھی آج ری پولنگ ہو رہی ہے۔ این اے 88کے 26پولنگ اسٹیشنز پر 8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث نتائج روک دئیے گئے تھے ۔

این اے 88 سے آزاد امیدوار ملک معظم شیر کلو اور ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اکرم خان نیازی اور آزاد امیدوار ہارون بندیال میدان میں ہیں ۔۔استحکام پارٹی کے ملک گل اصغر خان بگھور اور دیگر امیدوار بھی الیکش لڑ رہے ہیں ۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقہ این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر32 ہزار 8 سو 32 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

6 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

6 hours ago