دنیا ئے کرکٹ کا معروف کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے ہونے جارہاہے جس کیلئے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق نیمبیا کے آل راونڈر ڈیوڈ ویزے نے بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر لیاہے ، لاہور قلندرز کی ٹیم آج دوپہر ٹریننگ سیشن ایل سی سی اے گراونڈ میں کرے گی .

لاہور قلندرز کی سی ای او ثمین رانا کا کہناتھا کہ ٹیم اعتماد کے ساتھ میدان میں جائے گی، باقی ٹیمیں بھی اچھی ہیں ، ہماری کامیابی اس بات پر رہی کہ اپنی ٹیم کے کور گروپ کو قائم رکھاہے ، ہمارا زیادہ انحصار پاکستانی کھلاڑیوں پر رہاہے .

. .

متعلقہ خبریں