جماعت اسلامی کی چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

کراچی(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق توہین عدالت کی درخواست صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی، درخواست دائر کرنے والوں میں جنید مکاتی، وجیہہ الحسن ، نصرت اللہ ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے عدالتی فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کئے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

4 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

4 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

5 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

5 hours ago