اسلام آباد(قدرت روزنامہ )الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی .
تفصیلات کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی .
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی . اس موقع پر نواز شریف کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جبکہ این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی .
ریٹرننگ افسر کے جواب کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے . بعدازاں نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی . الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی . واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے .
. .