الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی حلقہ این اے 15 میں نتائج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اس موقع پر نواز شریف کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جبکہ این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔

ریٹرننگ افسر کے جواب کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔بعدازاں نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی۔الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

3 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

4 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

4 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

4 hours ago