17 سے 20 فروری تک کتنی بارشیں ہوں گی ؟محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئیاں کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی .

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، 17 سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی ، وسطی علاقوں میں بارش ہو گی ،17 سے 21 فروری کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، اس کے علاوہ اسلام آباد ،پنجاب ، مری گلیات میں بھی بارش متوقع ہے .

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 18 سے 19 فروری کو ملتان ، بھکر ، راجن پور ، ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں اسی دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے . 17 سے 20 فروری کے دوران کےپی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،

. .

متعلقہ خبریں