ن لیگ کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا معاملہ، سپریم کورٹ نے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا اور ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ن لیگ کی قومی اسمبلی کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کے معاملے پر سماعت ہوئی جس دوران وکیل احسان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ ن لیگ کی صوبائی قیادت نے اشوک کمار کا نام ترجیحی فہرست میں دیا ، ن لیگ کے سینٹرل سیکریٹریٹ نے پیٹرک مسیح کا نام الیکشن کمیشن کو بھیجا ، قانون کے مطابق پارٹی سربراہ کی بھیجی گئی فہرست ہی قابل قبول ہوتی ہے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانونی طور پر فہرست وہی قابل قبول ہے جو پارٹی سربراہ بھیجے ۔عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد اشوک کمار اور پیٹرک مسیح کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیاہے اور ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

3 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

4 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

4 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

4 hours ago