تحریک انصاف اپنی جیتی ہوئی نشستیں کیسے واپس لے گی ؟بیرسٹرسیف کے بیان سے واضح ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے متعلق مو¿قف بڑا واضح ہے اور ہمارا اس وقت تک مو¿قف یہی ہے کہ مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایوان میں عوامی مفاد میں فیصلے ہونے کی صورت میں حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ابھی کوئی باضابطہ ملاقات یا تجویز کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جھولی میں فارم 47 کے ذریعے ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کو ڈال دیا گیا، بعض عناصر عوام کی جانب سے منتخب کئے جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ تمام نشستیں قانون یا عدالت سے حاصل کی جائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جائے گا جس سے عدم استحکام ہو، عوام کا ہم پر حق ہے اور ہم ہر حالت میں اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حلف اس لئے اٹھوایا گیا تھا تاکہ آزاد امیدوار پارٹی کے ساتھ رہیں، ہمارے پاس قانونی کارروائی کا اختیار اس لئے نہیں کہ یہ آزاد منتخب ہوئے ہیں، امیدوار کی حلف کی خلاف ورزی کا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

4 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

4 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

5 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

5 hours ago