الیکشن کمیشن نے این اے 56 اور 57سے کامیاب امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے این اے 56 اور 57سے کامیاب امیدواروں کو نوٹسز جاری کر دیئے .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطاقب الیکشن کمیشن میں این اے 57سے امیدوار سمابیہ طاہر کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فارم 45کے مطابق سمابیہ طاہر کے 1لاکھ 1ہزار سے زائد ووٹ تھے،مبینہ کامیاب امیدوار دانیال چودھری کے 50ہزار ووٹ تھے،سمابیہ طاہر 51ہزار ووٹ کی لیڈ سے کامیاب ہوئیں،آر او نے سمابیہ طاہر کو کوئی حتمی رزلٹ مرتب کرنے کا نوٹس جاری نہیں کیا،فارم 45کے مطابق فارم 47مرتب نہیں کیا گیا .

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آر او نے رپورٹ میں لکھا حتمی نتیجہ قانون کے مطابق مرتب ہوا،ہمیں پہلے کامیاب امیدوار کو سننا چاہئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کریں .

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے این اے 56سے امیدوار شہریار ریاض کی درخواست پر آر او اور کامیاب امیدوار حنیف عباسی کو نوٹس جاری کردیا .

. .

متعلقہ خبریں