الیکشن کمیشن نے این اے 56 اور 57سے کامیاب امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے این اے 56 اور 57سے کامیاب امیدواروں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطاقب الیکشن کمیشن میں این اے 57سے امیدوار سمابیہ طاہر کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فارم 45کے مطابق سمابیہ طاہر کے 1لاکھ 1ہزار سے زائد ووٹ تھے،مبینہ کامیاب امیدوار دانیال چودھری کے 50ہزار ووٹ تھے،سمابیہ طاہر 51ہزار ووٹ کی لیڈ سے کامیاب ہوئیں،آر او نے سمابیہ طاہر کو کوئی حتمی رزلٹ مرتب کرنے کا نوٹس جاری نہیں کیا،فارم 45کے مطابق فارم 47مرتب نہیں کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آر او نے رپورٹ میں لکھا حتمی نتیجہ قانون کے مطابق مرتب ہوا،ہمیں پہلے کامیاب امیدوار کو سننا چاہئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کریں۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے این اے 56سے امیدوار شہریار ریاض کی درخواست پر آر او اور کامیاب امیدوار حنیف عباسی کو نوٹس جاری کردیا۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

4 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

4 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

5 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

5 hours ago