راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پوری مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی پورے ملک میں احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے، عمران خان نے مجھے اسائنمنٹ دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کروں، مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بات کروں گا۔
عاقب اللہ امیدوار برائے اسپیکر کے پی اسمبلی نامزد اس موقع پر بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…