عمران خان کا امریکا سے انتخابات میں دھاندلی پر سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا سے پاکستان میں عام انتخابات دھاندلی پر سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا کو انتخابات پر مزید سخت مؤقف اپنانا چاہیے، جس طرح پی ٹی آئی کو انتخابات سے آؤٹ کیا گیا، امریکا کو مزید سخت آواز اٹھانی چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ امریکا نے ڈیکٹیٹرز اور کرپٹ لوگوں کی حکومتوں کو سپورٹ کیا، اب امریکا کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کے انتخابی دھاندلی پر آواز اٹھائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے اور ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ہم احتجاج بھی کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی بیٹھیں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو امریکا خود کو چیمپیئن سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے، امریکا کا کاسمیٹکس قسم کا بیان قبول نہیں، جنہوں نے دھاندلی کی ہے ان کے خلاف امریکا مزید سخت مؤقف اختیار کرے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago