الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا ء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا .

نجی ٹی وی چینل" جیونیوز" کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ کی درخواست الیکشن کمیشن میں زیرالتواء ہے وہاں جائیں .

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل کو کیس الیکشن کمیشن کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی .

قبل ازیں دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا ء سے مکالمہ کیا،عدالت نے کہاکہ ارشد صاحب مجھے یقین ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن سے پہلے آپ سے مشورہ نہیں کیا ہوگا، الیکشن کمیشن میں ان کی درخواست زیرالتوا ہے تو پہلے اس پر فیصلہ کر لیتے،الیکشن کمیشن ان کی درخواستیں سن کر اگر ان کے حق میں فیصلہ کر دیتا ہے تو؟

ڈی جی لا ء الیکشن کمیشن ارشد خان نے کہاکہ تو پھر الیکشن کمیشن درستگی کردے گا،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے کیس میں کانسالیڈیشن ہوئی ہی نہیں،الیکشن کمیشن کی معصومیت دیکھیں، پہلے نوٹیفکیشن کیا پھر اسے معطل کردیا .

عون چودھری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی لا ء کو الیکشن کمیشن سے ہدایات لینے کیلئے وقت دے دیا،سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت میں دن 2بجے تک کا وقفہ کردیا گیا .

عدالت نے کہاکہ جب لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو نوٹس کرکے کانسالیڈیشن کریں تو یہ ہوا؟ڈی جی الیکشن کمیشن ارشد خان نے کہاکہ یہ میرے علم میں نہیں ، میں معلوم کرکے بتا سکتا ہوں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ارشد صاحب جسٹ ریلیکس، آپ کو پانی چاہئے؟عدالت نے کہاکہ آپ کمیشن سے ہدایات لے لیں، پھر اس کیس کو 2بجے کے بعد رکھ لیتے ہیں .

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ سماعت کے دوران ڈی جی لا ء الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ کی درخواست الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہے وہاں جائیں،عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وکیل کو کیس الیکشن کمیشن کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی .

. .

متعلقہ خبریں