دادا کی پوتی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل، ماہا بخاری الیکشن پر کیا کہتی ہیں؟ جانئے

مظفر گڑھ (قدرت روزنامہ )انتخابی مہم کے دوران اپنے دادا کی مثالیں دیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے ووٹ کی اپیل کرنے والی نوجوان ماہا بخاری کا نیا روپ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہا بخاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سرخ رنگ کا ٹاپ اور سیاہ رنگ کی جینز زیب تن کی ہوئی ہے جس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران وہ پاکستان کے روایتی لباس شلوار قمیض میں دکھائی دیتی رہی لیکن ایک مرتبہ پھر وہ اپنے مغربی روپ میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں ۔

نوجوان صحافی ویڈیو میں ماہا بخاری سے سوال کرتا ہے کہ آپ کا الیکشن کیسا رہا ؟ جس پرانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ، سب کے سامنے ہے جو بھی ہوا، پورے ملک کا الیکشن ہی صحیح نہیں رہا تو میرا اکیلی کا کیسے صحیح رہتا۔ دھاندلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہا نے کہا کہ انصاف اللہ پر چھوڑ دیاہے ، ناانصافی تو پورے ملک میں سب کے ساتھ ہی ہوئی ہے ۔آخر میں نوجوان صحافی نے سوال پو چھا کہ آپ کسی جماعت کی مخصوص نشست پر اسمبلی پہنچنے کی کوشش میں ہیں ؟ جس پر ماہا بخاری نے جواب دیا کہ مجھے تو ایسا کچھ نہیں پتا لیکن اگر آپ کو پتا ہے تو مجھے بھی بتا دیں۔

 

یاد رہے کہ ماہا بخاری کی الیکشن مہم کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے دادا کا نام لے کر انتہائی جذباتی انداز میں لوگوں سے ووٹ کی اپیل کر رہی تھیں لیکن ان کی یہ ترکیب بھی کام نہ آئی اور 5 نشستوں سے الیکشن لڑنے والا ان کا پور اخاندان ہی ہار گیا ۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئر مین کشمیر کمیٹی سید باسط سلطان بخاری خاندان سمیت بری طرح ہار گئے تھے ، جو دو قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کی نشست پر لڑ رہے تھے ، سید باسط خود این اے 176 اور پی پی 272 سے امیدوار تھے ان کی بیٹی شہر بانو این اے 177 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی تھیں جبکہ باسط سلطان کی اہلیہ زہرا باسط این اے 178 اور پی پی 274 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہی تھیں ۔

Recent Posts

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

12 mins ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

19 mins ago

کنٹینر لگا کر ملک کو چلانا کون سی سوچ، حکومت عوام کی آواز سے کیوں خائف ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوام پارٹی (پی اے پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے…

30 mins ago

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار پر وزرا لڑ رہے ہیں، انجینیئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیربرائے سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر…

43 mins ago

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ…

1 hour ago