نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات کب سے دیکھنا شروع کریں گے ؟ پتا چل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے تاہم ذاتی طور پر محسن نقوی غیر ملکی کوچنگ سٹاف کے حق میں ہیں۔ محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم مینجمنٹ بنانا چاہتے ہیں اور وہ کرکٹ معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دو روز قبل محسن نقوی نے تبدیلیوں کے حوالے سے دو ٹوک بتا دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جو آتا ہے وہ اپنی کابینہ تو لاتا ہے، ان کا سارا فوکس ان دنوں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہے۔ چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کی تشہیری مہم مؤثر انداز میں چلانے کے احکامات دے دیے ہیں۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

4 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

4 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

5 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

5 hours ago