عمران خان کا ہفتہ 17 فروری کو پاکستان بھر میں احتجاج کا اعلان


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے یو آئی ‘ جماعت اسلامی ‘ جی ڈی اے ‘ اے این پی ‘ سب جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائیگی . عمران خان نے میاں اسلم اقبال کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا ہے ‘ عاقب خان اسپیکر پختونخوا ہونگے .


عمران خان نے سالار کاکڑ کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا امیدوار نامزد کیا ہے . پیپلز پارٹی سے مذاکرات ہوئے ہیں نہ ہونگے . ہر فرم پر عوام مینڈیٹ کا دفاع کرینگے .
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رابطے اور پیغام عمران خان کے سامنے رکھے ہیں . عمران خان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیساتھ حکومت کا آپشن مسترد کردیا .

. .

متعلقہ خبریں