اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی ہے . 17 فروری سے 21 فروری تک ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے .
چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی ہے، تیز ہوا اور آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے . بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے .