گیس کی قلت، تھر کے کوئلے سے سنتھیٹک گیس پیدا کرنے کی تجویز


کراچی (قدرت روزنامہ)سوئی سدرن گیس کمپنی نے ملک میں گیس کی قلت کے خاتمے اور مہنگی درآمدی ایل این جی کا مقامی اور کفایت بخش متبادل فراہم کرنے کے لیے تھر کے کوئلے سے سنتھیٹک گیس پیدا کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے حکومت کو تھر کے کوئلے سے سنتھیٹک گیس پیدا کرنے کے لیے جامع کول ٹو گیس پالیسی وضع کرنے کے لیے تجاویز بھی ارسال کردی ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عمران منیار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں اور سالانہ 24ارب ڈالر کی ایل این جی درآمد کرنا پڑرہی ہے جو ملک کی معیشت پر بوجھ ہے۔
پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے گیس حاصل کرنا ہوگی، اس مقصد کے لیے تھر میں پوشیدہ ایک لاکھ پچھتر ہزار ٹن کے ذخائر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے متبادل انرجی(اے ای)کا شعبہ تشکیل دیا ہے جو مقامی اور غیرملکی فرمز کو تھر میں سنتھیٹک گیس کے پلانٹس لگانے کی ترغیب دے رہا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی اے ای متعدد ایم او یوز کے تحت ان پلانٹس سے سنتھیٹک نیچرل گیس خرید سکتی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی اسٹڈی کے مطابق تھر کے کوئلے سے 100ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرنے کے لیے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہوگی، تھر کے کوئلے سے 8سے 10ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر گیس حاصل کی جاسکتی ہے اور مجموعی طور پر 1200ایم ایم سی ایف ڈی گیس تھر کے کوئلے سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago