جے یو آئی کے ساتھ مشترکہ احتجاج کے معاملے پرتحریک انصاف میں اختلاف واضح ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان جے یو آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کے معاملے پر اختلاف واضح ہوگیا ہے .

نجی ٹی وی چینل ’’آج نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماشعیب شاہین نےمبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جمیعت علماء اسلام (ف) اور پی ٹی آئی کے مشترکہ احتجاج کی مخالفت کردی ہے،شعیب شاہین نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ یہ نہیں کرنا چاہیے تھا‘ .

شعیب شاہین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج کی بات نہیں ہونی چاہئے تھی، بانی پی ٹی آئی سے مشترکہ احتجاج کی بات کرنی ہی نہیں چاہئے تھی . شعیب شاہین نے کہا کہ ’اگرعمران خان نے اجازت دی ہے تو میری ذاتی رائے میں یہ پروپوزل لے جانے والی بات ہی درست نہیں تھی‘ .

. .

متعلقہ خبریں