پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی جماعت سے بھی رابطہ کرلیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نےخیبر پختونخوا میں اتحاد کے لئےپاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین سے رابطہ کرلیا .

پی ٹی آئی نےخیبرپختونخوا میں اتحاد کے لئے پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پی سے رابطہ کیا ہے اور دونوں جماعتوں کے مابین اسمبلی کے اندر اتحاد کیلئے بات چیت ہوئی ہے .

اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پی ملک حبیب اورکزئی کا کہنا تھا کہ بات چیت کا مقصد پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار پی ٹی آئی پی میں شامل کرنا ہے، اسد قیصر اورعلی امین نے ہم سے رابطہ کیا ہے . ملک حبیب کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا پہلا دور ہوا ، اگلے مرحلے کے مذاکرات جلد ہوں گے .

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی ارکان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے اشتراک کی بھی مخالفت کر دی ہے . اس حوالے سے ارکان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے اشتراک ممکن نہیں .

. .

متعلقہ خبریں