جام کمال کی کامیابی، گڈانی جیٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کا امکان، ماہی گیروں میں خوشی کی لہر

گڈانی (قدرت روزنامہ) گڈانی جیٹی اور بچا بند گڈانی کی عوام کا دیرینہ مسئلہ جو شاید اب حل ہوجائے۔ گڈانی جیٹی جو گزشتہ لمبے عرصے سے ناکارہ ہو چکی ہے مقامی ماہی گیروں نے شروع دن سے یہ کہا تھا کہ جیٹی کی بناوٹ درست نہیں ہے یہ بہت جلد ناکارہ بن جائے گا لیکن پھر تعمیر تو ہوگئے لیکن ایک سال کے اندر ہی ماہی گیروں کے مشکلات کا سبب بن گئے جو ابھی تک اسی حالت میں ہے ماہی گیروں کو فائدے کے بجائے مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ایک دو مرتبہ ڈریجنگ کی گئی وہ بھی ناکام رہی اس صورت حال میں مقامی ماہی گیروں نے علاقائی نمائندگان و متعلقہ ذمیداروں سے بات بھی کی تاحال کچھ نہ ہو سکا دوسری جانب سمندری کٹاو سے محفوظ ہونے کے لیے جام کمال خان کے دور حکومت میں سمندر کنارے بچا بند و لال محرم کی سڑک کی بنیاد رکھی گئی جو جون جولائی میں سمندر کی نظر ہوگئے کیونکہ ایک تو نامکمل اور ناقص میٹریل دو موجیں بھی برداشت نہ کر سکی جس کی وجہ سے ساحل قریب آبادی شدید متاثر ہوئے اور اذیت میں مبتلا رہی ان تمام معاملات و مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گڈانی کے ہردلعزیز قومی و قبائلی شخصیت میر ماما مولا بخش بزنجو نے نواب آف لسبیلہ جام کمال خان کے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اہلیان گڈانی کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ وہ انشا اللہ تعالی سب سے پہلے گڈانی کے ان دو اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے ضرور کچھ کریں گے اور گڈانی کے عوام کی پینے کے پانی روزگار و صحت کے حوالے سے بھی ضرور اقدامات کریں گے عوامی حلقوں نے میر ماما مولا بخش بزنجو کی جانب سے ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ماما مولا بخش بزنجو ایک انسان دوست غریب پرور اور سچ بولنے والے شخصیت ہیںہمیں امید ہے کہ میر مولا بخش بزنجو ماضی میں بھی عوامی مسائل کو اپنی بساط کے مطابق حل کرتے رہے ہیںاور ان مزید امیدیں وابستہ ہیں۔

Recent Posts

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

9 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

16 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

21 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

45 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

55 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

1 hour ago