انتخابات میں تمام جماعتوں کو نمائندگی ملی، حکومت بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں، ن لیگ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ن لیگ بلوچستان کے رہنما جعفر خان مندوخیل، جام کمال خان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے انتخابات پر کسی جماعت نے سڑکیں بند نہیں کیں، بلوچستان کے عوام نے شعور کا مظاہرہ کیا، حالات کے خراب ہونے کے باوجود لوگ باہر نکلے، تمام جماعتیں حکومت بنانے کی کوشش میں ہیں، ن لیگ بھی حکومت بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے، ہمیں تمام چیزوں سے نکل کر صوبے اور عوام کی بہتری کیلئے سوچنا ہوگا . پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد دیکھیں گے کہ قومی اسمبلی جائیں یا صوبائی اسمبلی، موجودہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو نمائندگی ملی ہے .

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اختلاف رائے سیاست میں ہوتا ہے، سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے . آزاد اراکین کے ساتھ رابطے میں ہیں آزاد اراکین نے مثبت جواب دیا ن لیگ کا ٹارگٹ 16 نشستیں تھی مگر صرف 11 ملے ہیں بلوچستان میں احتجاج عوام کے خاطر نہیں کرنا چاہتے . ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدرجعفر خان مندوخیل، رکن قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ اور جام کمال نے کی نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی سلیم کھوسہ، زرک خان مندوخیل، سردار عبد الرحمان کھیتران، جام کمال، سردار مسعود لونی، میر شعیب نوشیروانی، سردار نعمان خان ناصر، سعیدالحسن مندوخیل کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا . جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی بہتر ہے 10 صوبائی 5 قومی کی سیٹیں جیتیں ہے . ورگنہ 16 سے 18 سیٹیں ہوتی ہے،مرکز میں بھی حکومت بنائیں گے واضح ہوگیا ہے ،بلوچستان میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے،مسلم لیگ ن کی کارکردگی بہتر ہے 10 صوبائی 5 قومی کی سیٹیں جیتیں ہے . . ورگنہ 16 سے 18 سیٹیں ہوتی ہے،مرکز میں بھی حکومت بنائی گی واضح ہوگیا ہے بلوچستان میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائیگے . آزاد اراکین کے ساتھ رابطے میں ہوں، آزاد اراکین نے مثبت جواب دیا ہے . جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور وزیراعلی کے امیدوار کا اعلان مرکزی قائدین کے مشاورت کے بعد ہوگا..آزاد اراکین کے ساتھ رابطے میں ہوں، پرامن الیکشن پر الیکشن کمیشن کے مشکور ہوں . اس موقع پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ن لیگ کا ٹارگٹ 16 نشستیں تھی مگر صرف 11 ملے ہیں بلوچستان میں احتجاج عوام کی خاطر نہیں کرنا چاہتے ہیں . شاہراہوں کی بندش سے عوام پریشان ہے، سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ جے یو آئی نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دیا ہے، ن لیگ کی مرکزی اور صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کریں گے . ابھی قومی اسمبلی یا بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے پارٹی کی مشاورت سے کوئی ایک نشست رکھوں گا . اختلاف رائے سیاست میں ہوتا ہے،سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے .

. .

متعلقہ خبریں