انتخابات میں دھاندلی کیخلاف نیشنل پارٹی کی کیچ، نوشکی، پنجگور اور کچھی میں احتجاجی ریلیاں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں انتخابی نتائج میں تبدیلی کیخلاف چار جماعتی آل پارٹیز کا احتجاج جاری۔ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف نیشنل پارٹی کیچ نے تربت میں احتجاجی ریلی نکالی ، احتجاج ریلی ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا، دھرنے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی، چیئرمین بی ایس او پجار بوھیر صالح، ضلعی صدر مشکور بلوچ، تحصیل صدر محمد اقبال، بی ایس او پجار کے رہنماﺅں نوید تاج، شے مرید، ابوبکر مری، چیئرمین انور اسلم، بی ایس او پجار کے زونل صدر مہران عطا سمیت دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ بھاگ، کچھی میں بھی نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار کچھی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے کی قیادت نیشنل پارٹی ضلعی جنرل سیکرٹری ماما عبدالستار بنگلزئی نے کی۔ احتجاجی جلسے سے ممبر سی سی میران بلوچ، وفا مراد سومرو، کامریڈ ملوک چھلگری، میر اعجاز مغیری و دیگر ورکرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن کو سلیکشن کرا کر اس طرح کے گمنام لوگوں کو جتوایا جارہا ہے جن کو حلقہ تو کجا محلے کے لوگ بھی نہیں جانتے۔ بلوچستان کے قومی لیڈران ڈاکٹر مالک بلوچ، سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، قادر نائل، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی حاجی، عطا محمد بنگلزئی، میر کریم کھیتران، حمل بلوچ، لالا رشید سمیت درجنوں سیاسی رہنماﺅں کو زبردستی ہرا کر پورے ملک، پورے بلوچستان میں جمہوری پارلیمانی سیاست کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کرنا ہوگی۔علاوہ ازیں نیشنل پارٹی پنجگور کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور تنائج کی تبدیلی کیخلاف نیشنل پارٹی پنجگور کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرے سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پھلیں بلوچ، قائم مقام صدر کامریڈ مجیب الرحمن، سابقہ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ، آصف مجید، ظفر بختیار، بی ایس او بچار کے عامر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرست پارلیمانی پارٹیوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرکے غیر منتخب لوگوں کو بروز طاقت کامیاب کیا گیا ہے جس سے لوگوں میں پارلیمانی سیاست کے حوالے سے مایوسی پھیلائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کیچ، کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باپ کو بیٹے اور داماد کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں، ملک شاہ گوادر میں آکر صرف پانچ سو افراد کا نام لیں، ہم بھی دستبردار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان افسران کا مستقبل تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حق حقوق مانگنے سے نہیں چھیننے سے ملتے ہیں۔

Recent Posts

انڈونیشیا میں سعودی نوجوان کی اپنی ملازمہ کی شادی میں شرکت، قیمتی تحائف دیئے، بہترین مثال قائم

جکارتہ (قدرت روزنامہ)سعودی نوجوان نے اپنی انڈونیشین گھریلو ملازمہ کی شادی میں شرکت کر کے…

9 mins ago

غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا

کراچی(قدرت روزنامہ) ایک لمبے عرصے بعد غیر ملکی سرمایہ کار بتدریج واپس آرہے ہیں، جس…

25 mins ago

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) فلمسٹاراداکارہ اور ماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے…

30 mins ago

فراڈ شادی کا مقدمہ اگر درج ہونا ہوتا تو کہاں ہوتا؟جج کا عدت نکاح کیس میں وکیل رضوان عباسی سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان…

33 mins ago

کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف…

36 mins ago

علیزے شاہ نے ایوارڈز تقریب میں اپنے لباس پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈز تقریب میں اپنے لباس پر ہونے والی…

45 mins ago