پسنی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، خواتین نے کیسکو عملے کو دفتر میں بند کرکے تالے لگا دیے

پسنی (قدرت روزنامہ) پسنی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین کا احتجاج ، خواتین مظاہرین نے کیسکو کے عملے کو دفتر میں بند کرکے تالے لگا دیے . پسنی میں آئے روز کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، خواتین کا کیسکو آفس احتجاج انہوں نے کیسکو عملے کو بند کرکے دفتر کو تالا لگا دیا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ رات بھر کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے وہ تنگ آگئے ہیں اور شہر میں بجلی بلوں کی ادائیگی ہونے کے باوجود کیسکو صارفین کو تنگ کرنے سے باز نہیں آتی .

. .

متعلقہ خبریں