‘پیٹرول تو نہیں پیتا کہ روزانہ 300 چھکے ماروں، صحافی کے سوال پر آصف علی کا جواب

لاہور(قدرت روزنامہ)پشاور زلمی کے بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کا بڑا پن ہے کہ مجھ پر اعتماد کرکے اپنی ٹیم میں لیا۔100 سے 150 چھکے مارنے کے سوال پر آصف علی کا کہنا تھا کہ میں پیٹرول تو نہیں پیتا کہ روزانہ 300 چھکے ماروں۔انکا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کیمپ کے دوران چھکے لگانے کی پریکٹس کرتا تھا، مگر اس بیان پر میری بھی غلطی تھی اور لگانے والے کی بھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی جانب سے پہلا سیزن کھیل رہا ہوں، بڑے اچھے ماحول میں ٹریننگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ایک پریشر گیم ہے، اس چیز کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرنا ہوتا ہے۔ آصف علی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بھی مختلف ٹیموں سے کھیلنے کا تجربہ ہے، جس چیز میں تھوڑی کمی تھی اس پر کام کیا ہے، پی ایس ایل میں انہیں دکھانے کی کوشش کروں گا۔

جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ اچھا پرفارم کروں گا تو ٹیم میں کم بیک کروں گا، فینز سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ انکے لیے اچھا پرفارم کروں۔بابر اعظم کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بابر اعظم اسی انداز سے کپتانی کر رہے ہیں جیسے وہ پاکستان ٹیم کی کرتے ہیں، بابر اعظم فیلڈ میں تمام کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور ٹاپ آرڈر کا بڑا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے، بابر اعظم کا بڑا پن ہے کہ مجھ پر اعتماد کرکے اپنی ٹیم میں لیا۔انکا کہنا تھا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری جب نصیب میں ہوا تو کم بیک ضرور کروں گا، اولین کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کروں۔آصف علی نے بتایا کہ محمد یوسف لیجنڈ بیٹر ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع سب کو مل رہا ہے۔ آج میچ کے موقع پر لاہور قلندرز کے عبداللّٰہ شفیق بھی محمد یوسف سے پوچھنے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام ٹیمیں بیلنس ہیں۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک نے معیشت کے بارے میں پریشان کن خبر سنا دی

کراچی (قدرت روزنامہ )مالی سال 24-2023 میں مسلسل3 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہنے کے…

3 mins ago

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

27 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

30 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

33 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

36 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

59 mins ago