کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سٹائل ٹائلز کے ساتھ شراکت داری کی تقریب

لاہور(قدرت روزنامہ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سٹائل ٹائلز کے ساتھ شراکت داری کی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا . دونوں پارٹیوں نے یہاں ایک زبردست تقریب میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن، کپتان ریلی روسو، سابق کپتان سرفراز احمد، ٹیم ڈائریکٹر اور سابق پاکستانی کپتان معین خان، منیجر اعظم خان اور نبیل نے بھی شرکت کی .

سٹائل ٹائلزکے سی ای او مسعود جعفری کا کہنا تھا کہ سٹائل ٹائلز پاکستان میں پہلی کمپنی ہے جو اس شعبے میں کام کر رہی ہے . ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں اپنی پراڈکٹ کے معیار کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں یورپی معیاری پراڈکٹ دستیاب ہےاور یہ ملک بھر میں ہمارے ہر شو روم میں دستیاب ہیں، ہم مفت ڈیزائننگ کی خدمات بھی دیتے ہیں . مسعود جعفری نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم کھیلوں کی دنیا میں داخل ہوئے ہیں . ہم نے سوچا کہ ہمارے لیے کرکٹ سے منسلک ہونا بہت ضروری ہے جو پاکستان میں متحد کرنے والا عنصر ہے . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہاتھ ملانے پر مسعود جعفری کا شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں