کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سٹائل ٹائلز کے ساتھ شراکت داری کی تقریب

لاہور(قدرت روزنامہ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سٹائل ٹائلز کے ساتھ شراکت داری کی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ دونوں پارٹیوں نے یہاں ایک زبردست تقریب میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن، کپتان ریلی روسو، سابق کپتان سرفراز احمد، ٹیم ڈائریکٹر اور سابق پاکستانی کپتان معین خان، منیجر اعظم خان اور نبیل نے بھی شرکت کی۔ سٹائل ٹائلزکے سی ای او مسعود جعفری کا کہنا تھا کہ سٹائل ٹائلز پاکستان میں پہلی کمپنی ہے جو اس شعبے میں کام کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں اپنی پراڈکٹ کے معیار کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں یورپی معیاری پراڈکٹ دستیاب ہےاور یہ ملک بھر میں ہمارے ہر شو روم میں دستیاب ہیں، ہم مفت ڈیزائننگ کی خدمات بھی دیتے ہیں۔مسعود جعفری نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم کھیلوں کی دنیا میں داخل ہوئے ہیں۔ ہم نے سوچا کہ ہمارے لیے کرکٹ سے منسلک ہونا بہت ضروری ہے جو پاکستان میں متحد کرنے والا عنصر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہاتھ ملانے پر مسعود جعفری کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

6 mins ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

15 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

17 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

20 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

24 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

28 mins ago