اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ایئرپورٹ میں رات گئے مشتبہ موٹرسائیکل سوارکی داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق موٹرسائیکل سوار رانگ وے سے چیک پوسٹ نمبر 13 سے داخل ہونا چاہتا تھا اس دوران اہلکاروں نے بروقت کارروائی کی اور فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار کی ٹانگ پر گولی لگی ، جس کے بعد موٹرسائیکل سوار کو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر اور پھر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی جانے والے خصوصی پرواز میں مشتبہ شخص کے داخل ہونے پر حکام کی دوڑیں لگ گئی تھیں ، خصوصی پرواز اسلام آباد سے ترکی کے شہر ترابز جارہی تھی جس میں غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار موجود تھے اس دوران ایف آئی اے ایمیگریشن کی غفلت کے باعث ایک شخص اچانک جہاز میں پہنچ گیا ، غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں کی نشاندہی پر جہاز میں سوار مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
جب کہ اس سے چند روز قبل ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سانپ بھی بر آمد ہوا ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس وقت غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب وہاں ایک عدد زندہ سانپ کو زمین پر رینگتے ہوئے دیکھا گیا ، ایک میٹر لمبے سانپ کو دیکھ کر مسافروں میں خوف پھیل گیا جب کہ عملے کی دوڑیں لگ گئیں ، سانپ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکار فوری حرکت میں آئے اور انہوں نے اسٹیٹ لاؤنج کے سامنے موجود سانپ کو چند لمحوں بعد ہی مار دیا۔
واضح رہے کہ یکم مئی 2018ء کو اُس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 13 سال میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح کیا تھا ، جدید ترین سہولیات سے آراستہ ملک کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء سمیت پی آئی اے کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے ، اس ائیر پورٹ پر سب سے پہلے کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 19 مربع کلو میٹر پر محیط ہے جہاں سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز بروز جمعرات 3 مئی 2018ء سے ہوا ، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے 3 کلو میٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے…
دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…