8 فروری کے انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی .

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 19 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا .

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں .


سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا . علی خان نامی شہری نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بنیاد پر دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی ہے .

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں . متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں