8 فروری کے انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 19 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا۔ علی خان نامی شہری نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بنیاد پر دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی ہے۔

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Recent Posts

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے…

4 mins ago

پریکٹس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، جسٹس منیب کا خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو خط لکھ…

27 mins ago

فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی…

31 mins ago

آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا:خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے…

43 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع…

43 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی جانب…

52 mins ago