مولانا سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ مولانا سیاست میں چلے ہوئے کارتوس ہیں،مولانا سیاست میں آ نہیں رہے سیاست سے جارہے ہیں، مولانا بتائیں ہمیں کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا .

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن اپنے اختتام کو پہنچا، حکومت سازی کا مرحلہ شروع ہے،کل اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی،کل جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ ہوا، یہ بڑی تبدیلی سیاسی تبدیلی تھی،اگر یہ کام ن لیگ اور پیپلزپارٹی کرتی تو آج ویڈیوز چل رہی ہوتیں،بہت اچھی بات ہے دونوں پارٹیاں اکٹھی ہوئیں،دیکھنے ہے جمعیت علما اسلام اور پی ٹی آئی کے ورکرز کیا کریں گے؟

.

.

متعلقہ خبریں