لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بعد پی ٹی آئی بہت جلد زردای صاحب کے درِ دولت پر حاضری دیکر ایک اور یو ٹرن لے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر سعد رفیق نے بیان دیا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی برادری پر پے در پے حملے کرنے کے بجائے مکالمہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ آتا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کے سب سے بڑے بینیفشری اور ذمہ دار خود عمران نیازی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا وفد جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔
پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان انتخابات میں دھاندلی سمیت سیاسی امور پر گفتگو ہوئی تھی۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…