لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم کا آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی سے اشتراک عمل صرف خیبر پختونخوا میں ہی نہیں بلکہ وفاقی سطح پر بھی ہونا چاہیے۔ آج بانی پی ٹی ائی سے میری ملاقات ہے۔ ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے بھی جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں سے رابطہ کیا اورکہا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔ ملاقات کا وقت اور جگہ کا انتخاب قیادت سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…